عمران خان اپریل کے پہلے ہفتے میں سندھ کا طوفانی دورہ کرینگے

عمران خان اپریل کے پہلے ہفتے میں سندھ کا طوفانی دورہ کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اگلے ماہ اپریل کے پہلے ہفتے میں سندھ کا طوفانی دورہ کرینگے کپتان اپریل کے پہلے ہفتے میں سابق صدر آصف زرداری کے آبائی شہر نواب شاہ سے عوامی رابطہ مہم شروع کرینگے وہ دو روزہ دورے کا آغاز پانچ اپریل کو نواب شاہ سے کرینگے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے عمران خان کے دورے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ خان صاحب کے سندھ کے دورے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ کپتان کا دورہ سندھ انتہائی اہم اور مصروف ترین ہوگا۔کپتان سانگھڑ، شہدادپور، ٹنڈو آدم اور میرپورخاص میں رکنیت سازی کیمپوں کا دورہ اور کارکنان سے ملاقات کرینگے پی ٹی آئی چیئرمین ٹنڈوالہیار بھی جائینگے پہلے روز حیدرآباد میں ممبرشپ کیمپ کا دورہ اور رات وہیں قیام کرینگے دوسرے روز حیدرآباد میں بزنس کمیونٹی کے رہنماں سے ملاقات ہوگی پی ٹی آئی کے تحت حیدرآباد میں آبادگار کانفرنس سے خطاب کرینگیگنے کے تاحال حل طلب ایشو، پانی کے گھمبیر مسائل پر بات ہوگی عمران خان حیدرآباد میں ہی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ارکان سے بھی خطاب کرینگے حیدرآباد میں خواتین کنونشن سے خطاب اور مختلف علاقوں میں رکنیت سازی کیمپس کا دورہ کرینگے۔ دو روزہ دورے کے بعد عمران خان کا اگلا پڑا پیپلزپارٹی کا سیاسی گڑھ لاڑکانہ ہوگا لاڑکانہ سے دوسرے دورے کا آغاز ہوگا حکیم عادل شیخ کے مطابق لاڑکانہ دورے کا جلد اعلان کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سندھ کا رخ کرلیا ہے جہاں سے منتخب نمائندے اور معززین پی ٹی آئی کے قافلے میں جوو در جوو شامل ہورہے ہیں۔