تحصیل ٹل سے لاوارث شخص کی لاش برآمد
ہنگو(بیورورپورٹ)تحصیل ٹل سے ایک لاوارث شخص کی لاش برآمد۔ شناختی کارڈ کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق لوئر کرم سے بتایا جاتا ہے۔لاش کو ٹل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ٹل میں ایک لاوارشخص کی لاش برآمد کر کے علاقہ مکینوں نے ٹل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ۔ ہسپتال میں لوارث شخص کا شناختی کارڈ چیک کیا گیاجس میں مزکورہ شخص کا نام صدیق جبکہ تعلق احمدی شمع لوئر کرم ایجنسی سے بتایا جاتا ہے۔ علاقہ مکین کے مطابق ٹل بنوں چوک میں مزکورہ صدیق نامی شخص کی موت اچانک گرنے سے واقعہ ہوئی۔زرائع کے مطابق پولیس اور انتظامیہ کی مدد سے معلومات کے بعد مذکورہ شخص کی لاش کو ورثاء تک پہنچایا جائے گا۔