نواز شریف پر جوتا پھینکنے کا کیس، ملزموں سے جیل میں تفتیش مکمل کرنے کا حکم
لاہور (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے تینوں ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت24 مارچ تک ملتوی کردی اور تفتیشی افسر کو ملزموں سے جیل میں تفتیش مکمل کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
انسداد دہشتگردی کی عدالت نمبر 3 کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔