پسرور، گھریلو تنازع، سعودیہ پلٹ شخص نے بیوی کا پاﺅں کاٹ دیا

پسرور، گھریلو تنازع، سعودیہ پلٹ شخص نے بیوی کا پاﺅں کاٹ دیا
پسرور، گھریلو تنازع، سعودیہ پلٹ شخص نے بیوی کا پاﺅں کاٹ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) گھریلو تنازعہ پر سعودیہ پلٹ شخص نے دوسری بیوی کا پاﺅں کاٹ ڈالا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ جنگ کے مطابق تھانہ صدر پسرور کے علاقہ مہار میں سعودیہ پلٹ ذوالفقار ولد بشیر نے اپنی بیوی 2 بچوں کی ماں صائمہ کو چارپائی سے باندھ کر اس کا پاﺅنٹ کاٹ ڈالا جسے شدید زخمی حالت میں گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تھانہ محرر عبدالعلیم نے رابطہ پر بتایا کہ پولیس نے لڑکی صائمہ کے والد عاشق حسین کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

بتایاگیا ہے کہ ذوالفقار نے پہلی بیوی سے اولاد نہ ہونے کے باعث صائمہ سے دوسری شادی کی تھی، مدعی کے مطابق ذوالفقار کو اس کی پہلی بیوی فون کرکے صائمہ کے خلاف بھڑکاتی تھی جس وجہ سے اس نے اس کا پاﺅں کاٹا۔ مزید تفتیش جاری ہے تاہم ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔