”اگلے سال آدھی پی ایس ایل پاکستان میں ہو گی ،اب لاہور اور کراچی کے علاوہ ان دو شہروں میں بھی میچز ہو نگے “نجم سیٹھی نے ایسا اعلان کردیا کہ پاکستانی خوشی سے نہال ہو جائیں گے

”اگلے سال آدھی پی ایس ایل پاکستان میں ہو گی ،اب لاہور اور کراچی کے علاوہ ان ...
”اگلے سال آدھی پی ایس ایل پاکستان میں ہو گی ،اب لاہور اور کراچی کے علاوہ ان دو شہروں میں بھی میچز ہو نگے “نجم سیٹھی نے ایسا اعلان کردیا کہ پاکستانی خوشی سے نہال ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مجھ پر یقین کریں ،جو کہتا ہوں وہ کرتا ہوں ،پاکستان اور کراچی میں پی ایس ایل فائنگ کرا کے ایک خوشخبری پور ی کردی ،دوسری خوشخبر ی یہ ہے کہ آدھی پی ایس ایل پاکستان میں ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ اب پشاور اور اسلام آباد کے سٹیڈ یم بنائیں گے ۔
چیئر مین پی سی بی نے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں فائنل سے پہلے آج دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مستقبل میں نوجوان کھلاڑیوں کو کپتانی کا موقع دیا جائے گا ،سرفراز فی الحال تینوں فارمیٹ کے کپتان ہیں ،ٹیم میں اچھی کارکردگی والوں پر ہماری نظر ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں پی ایس ایل کے چوتھے ایونٹ میں ڈبل ویک اینڈ میچز کرائیں ،جمعرات اور جمعہ یو اے ای جبکہ ہفتہ اور اتوار کو پاکستان میں میچز کرائیں گے ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ اس سال ممکن نہیں کوئی غیر ملکی ٹیم آئے ،پاکستان کی تمام سیریز اب ملک سے باہر شیڈول ہیں ،3سے 4ٹیمیں پاکستان آنے کے لیے رابطے میں ہیں تاہم مکمل سیریز کے لیے فی الحال کوئی ٹیم نہیں آسکتی۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -