عمرکوٹ ضلع کو مطلوبہ پانی نہ ملنے پر ضلع بھر کے چھوٹے بڑے آبادگار زمیندار میدان میں آگئے

عمرکوٹ ضلع کو مطلوبہ پانی نہ ملنے پر ضلع بھر کے چھوٹے بڑے آبادگار زمیندار ...
عمرکوٹ ضلع کو مطلوبہ پانی نہ ملنے پر ضلع بھر کے چھوٹے بڑے آبادگار زمیندار میدان میں آگئے

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)عمرکوٹ ضلع میں چوٹیاروں ڈیم سے زہریلے پانی کی فراہمی اور ڈائریکٹر نارا کینال کی جانب سے عمرکوٹ ضلع کو مطلوبہ پانی نہ دینے کے خلاف عمرکوٹ ضلع کے تمام چھوٹے بڑے آبادگار زمیندار میدان میں آگے زرعی آبادگاروں اور ضلع کونسل کے ممبران نے آج ضلعی چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ کی قیادت میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمرکوٹ ضلع کے زمیندار وقت پر پانی نہ ملنے پر اپنی کپاس کی فصل کاشت نہیں کرسکے ہیں ۔

ڈائریکٹر نارا کینال نےاپنی من مانی لگا رکھی ہے ضلع چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ نےکہا کہ اس وقت نارا کینال میں ستائیس سو کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے جبکہ اس پانی میں انتیس فیصد پانی فرش ریگولیٹر کا حصہ ہے ضلعی چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ اور زمیندار غلام محمدمہر ضلع کے دیگر زمینداروں نے کہا کہ عمرکوٹ ضلع کے زرعی آباد گار زمیندار وقت پر پانی نہ ملنے پر کپاس کی فصل کاشت نہیں کرسکے ہیں اور ظلم کی حد تو یہ ہے کہ اس وقت چوٹیاروں ڈیم سے زہریلا پانی دیا جارہا ہے اس زہریلے پانی نے علاقے کے آباد گاروں زمینداروں کی ہزاروں ایکڑ زرعی زمینیں تباہ وبرباد کرکے رکھ دی ہے ۔

ضلع چیرمین اور آبادگاروں نے شدید اجتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر تین روز کے اندر نارا کینال سے ہمیں اپنے حصے کا پانی نہیں دیا گیا تو پورے ضلع کے تمام چھوٹے بڑے زمیندار دھرنا دینے پر مجبور ہونگے ضلعی چیرمین اور آبادگاروں نے مطالبہ کیا کہ ڈائریکٹر نارا کینال کو فوری طور ہٹایا جائے ضلع عمرکوٹ کی فصلوں اور زرعی زمینوں کو بنجر ہونے سے بچایا جائے اس موقع پر ضلعی چیرمین اور آباد گاروں کےساتھ ضلع کونسل کے ممبران بھی موجود تھے ۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ /کسان پاکستان