باؤلرز کی دھجیاں اڑانے والے کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، پوری دنیا کو حیران پریشان کر دیا

باؤلرز کی دھجیاں اڑانے والے کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، پوری دنیا ...
باؤلرز کی دھجیاں اڑانے والے کرس گیل نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، پوری دنیا کو حیران پریشان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز اور ٹی 20 کرکٹ میں باؤلرز کی دھجیاں اڑانے سے شہرت رکھنے والے کرس گیل نے ورلڈکپ 2019ءکو اپنا آخری ٹورنامنٹ قرار دیدیا ہے جس کے باعث پوری دنیا میں اپنے مداحوں افسردہ ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں عثمان خان شنواری سے معافی مانگتا ہوں کہ۔۔۔“ کامران اکمل نے پلے آف میچ کے بعد عثمان شنواری سے معافی مانگ لی، مگر کیوں؟ جواب جان کر آپ حیران بھی ہوں گے اور کامران اکمل کی اعلیٰ ظفری کی داد بھی دیں گے 
کرس گیل ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کیلئے زمبابوے میں موجود تھے جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات کیخلاف میچ میں شاندار سنچری بھی سکور کی مگر اس کے بعد کے میچوں میں خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ورلڈکپ 2019ءکیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جو انگلینڈ اینڈ ویلز میں کھیلا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز کا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے پر کرس گیل نے خوشی کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی اس ٹورنامنٹ کو اپنے کیرئیر کا آخری ٹورنامنٹ بھی قرار دیدیا اور کہا کہ چونکہ یہ میرا آخری ورلڈکپ ہے اس لئے میں خود کو مکمل فٹ رکھ کر بہترین کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔” ایک بندے کی وجہ سے کوئی لڑکا رک نہیں سکتا اگر۔۔۔“ شاندار کارکردگی پر بھی مکی آرتھر نے ٹیم میں شمولیت کی امیدیں ختم کر دیں تو کامران اکمل نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے 
انہوں نے زمبابوین حکومت اور کرکٹ بورڈ کی مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا بھی کیا جبکہ ان کی ٹیم کی حمایت کرنے پر عوام کے بھی مشکور نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں جس مقصد کیلئے آئے تھے، وہ پورا ہو گیا ہے اور یہاں سے جتنی محبت ملی، وہ ہمیشہ یاد رہے گی۔

مزید :

کھیل -