پریٹوریا ، پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام23مارچ کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

پریٹوریا ، پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام23مارچ کے موقع پر پرچم کشائی کی ...
پریٹوریا ، پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام23مارچ کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پریٹوریا(فہیم شبیر سے)پریٹوریا میں پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام23مارچ کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب ہوئی،ہائی کمشن سفیر پاکستان ڈاکٹر سہیل خان نے قومی ترانے کی گونج میں پرچم کشائی کی ،آرمی کے جوانوں نے سلامی پیش کی،صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے،اس موقع پر ڈپٹی ہائی کمشنرڈاکٹر منظور چودھری بھی موجود تھے ،پریٹوریا میں بارش کے باوجودعورتوں ،بچوں سمیت پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی،پاکستان ساﺅتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے صدر امانت علی تارڑ،پرنس شہباز،ولید بخاری اور دیگر لوگ بھی پروقارتقریب میں موجود تھے۔‎