صدرپاکستان کی طرف سے پا ک آرمی،پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کو ملٹری اعزاز دینے کی تقریب:آئی ایس پی آر

صدرپاکستان کی طرف سے پا ک آرمی،پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں ...
صدرپاکستان کی طرف سے پا ک آرمی،پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کو ملٹری اعزاز دینے کی تقریب:آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے پاک آرمی،پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے آفسیرز اور جوانوں کو ملٹری اعزازت سے نواز ا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق4آفیسرز اور 7جوانوں کو ستارہ بسالت جبکہ116آفیسرز اور جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔تقریب میں 75جوانوں کو امتیازی اسناد عطا کی گئیں اس کے علاوہ23آفیسرز اور جوانوں کو ہلال امتیاز ملٹری جبکہ 138آفیسرز اور جوانوں کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق112آفیسرزاورجوانوں کوستارہ امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔