آدمی کی ہتھیلی پر اچانک یہ دانہ نمودار، لیکن یہ دراصل کیا چیز ہے؟ جان کر ہر شخص پریشان ہوجائے

آدمی کی ہتھیلی پر اچانک یہ دانہ نمودار، لیکن یہ دراصل کیا چیز ہے؟ جان کر ہر ...
آدمی کی ہتھیلی پر اچانک یہ دانہ نمودار، لیکن یہ دراصل کیا چیز ہے؟ جان کر ہر شخص پریشان ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں ایک شخص ڈینٹسٹ کے پاس گیا جس کے چند دن بعد اس کی ہتھیلی پر ایک دانہ نکل آیا، لیکن جب وہ پریشان ہو کر ڈاکٹروں کے پاس گیا تو انہوں نے ایسی خطرناک بات بتا دی کہ اس شخص کے پیروں تلے سے زمین ہی نکل گئی۔ ڈینٹسٹ کے پاس جانا اس کی زندگی کا بھیانک ترین خواب بن کر رہ گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق کینیڈین شہر وینکوور کے اس 27سالہ شخص کو ڈاکٹروں نے بتایا کہ ”دندان ساز کے آلودہ اوزاروں کی وجہ سے اس کے منہ میں ایک خطرناک وائرس داخل ہو گیا تھا جو اب اس کے دل تک پہنچ چکا ہے اور اس نے اسے Endocarditisنامی بیماری میں مبتلا کر دیا ہے، جس کی وجہ سے اسے کسی بھی وقت ہارٹ اٹیک ہو سکتا ہے اور اس کی موت واقع ہو سکتی ہے۔“

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
اس شخص کا علاج کرنے والے ڈاکٹر بشار علی براہیم اور ڈاکٹر جارج وارمبے کا کہنا تھا کہ ”یہ خطرناک وائرس دل میں ایک انتہائی مہلک انفیکشن کا باعث بنتا ہے جس سے وریدوں میں خون کی اس قدر زیادتی ہو جاتی ہے کہ بعض جگہوں سے پھول جاتی ہیں۔ اس شخص کی ہتھیلی میں بھی یہ دانہ نہیں تھا بلکہ خون کی ورید پھول کر بڑے پھپھولے کی شکل اختیار کر چکی تھی۔انفیکشن کے باعث مریض کی تلی اور بائیں گردے کے کچھ حصے مردہ ہو چکے ہیں اورچار ہفتوں میں اس کے وزن میں 12کلوگرام کمی واقع ہو گئی ہے۔“
اس سنگین بیماری پر دل گرفتہ شخص کا کہنا ہے کہ ”ابتدائی طور پر میری ہتھیلی اس جگہ سے سرخ ہوئی تھی جس نے آہستہ آہستہ پھولنا شروع کر دیا اور محض دو ہفتے میں ہی یہاں بہت بڑا پھپھولا بن گیا۔ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ دندان ساز کے پاس جانے سے میری یہ حالت ہو جائے گی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -