سی ٹی ڈی کی ملتان میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگردگرفتار

سی ٹی ڈی کی ملتان میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگردگرفتار
سی ٹی ڈی کی ملتان میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگردگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملتان سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاگیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کو ملتان کے علاقے بابرچوک سے گر فتارکیاگیا جن کے قبضے سے د ستی بم، 5 ڈیٹونیٹرزاوردیگر سامان برآمد ہوا ہے ۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت احمدنور،شہباز،عاصم اورظہیراحمد کے ناموں سے ہوئی۔قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کالعدم تنظیم کے چاروں دہشت گردوں کو گرفتاری کے بعدنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے،جبکہ ادارے کے مطابق دہشت گرد حساس مقاما ت پر حملوں کی منصوبہ بند ی کررہے تھے۔