عامر لیاقت نے میرے بارے جو بھی کہا میں انہیں معاف کرتا ہوں،2018 میں وہ کراچی سے ہمارے امیدوار بن سکتے ہیں : عمران خان 

عامر لیاقت نے میرے بارے جو بھی کہا میں انہیں معاف کرتا ہوں،2018 میں وہ کراچی سے ...
عامر لیاقت نے میرے بارے جو بھی کہا میں انہیں معاف کرتا ہوں،2018 میں وہ کراچی سے ہمارے امیدوار بن سکتے ہیں : عمران خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ماضی میں مجھ پر جو بھی  تنقید کی وہ ان کا حق ہے ،عامر لیاقت نے میرے بارے میں جو بھی کہا میں انہیں معاف کرتا ہوں ،2018 کے عام انتخابات میں کراچی سے ہمارے امیدوار ہیں ،نواز شریف اور زرداری میں کوئی فرق نہیں۔
نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کو دیئے جانے والے خصوصی انٹرویو میں عمران خان کا کہناتھا کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے پرہماری ساری پارٹی نے عامر لیاقت  کو خوش آمدید کہا ،مافیاکے خلاف جوبھی میرے ساتھ کھڑا ہوگا میں اسے خوش آمدید کہوں گا،عامر لیاقت 2018 کے عام انتخابات میں ہمارے بہت کام آئیں گے اور وہ کراچی میں ہمارے امیدوار  بن سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ایک سینیٹر 4کروڑ میں خریدا ، پیپلزپارٹی سے اتحاد تھا نہ ہے،نوازشریف اورآصف زرداری میں کوئی فرق نہیں،ہم چاہتے تھے کہ چیئرمین سینیٹ چھوٹے صوبے سے آئے،ہم ووٹ بیچنے والے ارکان کیخلاف تحقیقات کر رہے ہیں اور ہم ووٹ بیچنے والے امیدواروں کو اپنی پارٹی سے نکال دیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہی نہیں جب تک میں مطمئن نہ ہوا ایک بھی ٹکٹ نہیں دوں گالیکن میں ایک ہزار امیدواروں کے کریکٹر سرٹیفکیٹ کہاں سے لاوں؟۔کپتان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کی تاریخ میں شاہدخاقان عباسی سے کمزوروزیراعظم نہیں آیا، نگران سیٹ اپ میں وزیراعظم ماہر معیشت ہونا چاہیے ،ایف بی آر کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے،اگر حکومت ملی تو سالانہ 8ہزار اب ٹیکس اکٹھا کرکے دکھاؤں گا۔

مزید :

قومی -