نواز شریف کو پارلیمنٹ سے پانامہ بل پاس کرنے کی پیش کش کی تھی:خورشید شاہ

نواز شریف کو پارلیمنٹ سے پانامہ بل پاس کرنے کی پیش کش کی تھی:خورشید شاہ
نواز شریف کو پارلیمنٹ سے پانامہ بل پاس کرنے کی پیش کش کی تھی:خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سمجھایا تھا کہ اپنی داڑھی کسی کے ہا تھ میں نہ دیں انہیں پارلیمنٹ سے پانامہ بل پاس کرنےکی پیشکش کی تھی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چوہدر ی نثاراورمسلم لیگ (ن) کے د رمیان مقابلہ سخت ہے ،چوہدری صاحب چاہتے ہیں کہ پارٹی انہیں نکالے اور ن لیگ والے چاہ رہے ہیں کہ وہ خود ہی پارٹی چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نگران سیٹ اپ ماننے یاماننے سے فرق نہیں پڑتا اخلاقی طور پر شاہ محموداورشفقت محمودسے بات کی،میری کوشش ہوگی ایسا نام ہوجس پرسب متفق ہوں ۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ شیخ رشیدنے جو ڈیشل مارشل لاکی بات کرکے ا وورسمارٹ بننے کی کوشش کی،میں نہیں سمجھتا اس بات میں کوئی صداقت  بھی ہے۔اپوزیشن لیڈ ر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو شاید نگران سیٹ اپ کے طریقہ کارکاپتہ نہیںاس کیلئے کسی پارٹی کو دوسرے سے بات کرنے کی ضرورت نہیں، یہ کام قائد ایوان اور اپوزیشن لیڈر کا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف اب شہباز شریف کے پیج پرآ گئے ہیں۔