یونس خان اور سرفراز احمد کو ستارہ امتیاز دینے کی تقریب،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان یہ اعزاز پانے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر بن گئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم میں تینوں فارمیٹس کے کپتان سرفراز احمد پاکستان کا تیسرا بڑا سول ایوارڈ (ستارہ امتیاز) پانے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے گورنر ہاو¿س میں 30 سالہ سرفراز احمد کو ستازہ امتیاز سے نوازا،اسی تقریب میںقومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو بھی ستازہ امتیاز سے نوازا گیا۔
اس کے علاوہ سابق سٹار آل راو¿نڈر شاہد آفریدی اور پاکستان کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو بھی ستازہ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔اس سے قبل چار قومی کرکٹرز جاوید میانداد، انضمام الحق، محمد یوسف اور سعید اجمل کو بھی پاکستان کے تیسرے بڑے سول ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔