افغانستان، سکیورٹی فورسز کا فضائی حملہ ، 9 داعش جنگجو ہلاک ، متعدد زخمی
کابل(آن لائن) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 9 داعش جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان فورسز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ننگرہار کے ضلع دیح بالا میں سکیورٹی فورسز کے طیاروں نے داعش جنگجو کے ٹھکانے کو حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 داعش جگنجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ واضح رہے کہ افغان فورسز کے فضائی حملوں میں گزشتہ سال سے لے کر اب تک 6100جنگجو مارے گئے اور 3200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔