ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے ٹی وی ڈرامے کے معیار پر خصوصی توجہ دینا ہو گی : فلمسٹار میرا 

ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے ٹی وی ڈرامے کے معیار پر خصوصی توجہ دینا ہو گی : ...
ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے ٹی وی ڈرامے کے معیار پر خصوصی توجہ دینا ہو گی : فلمسٹار میرا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)فلمسٹار میرا نے کہا ہے کہ و قت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارا ٹی وی ڈرامہ یکسانیت کا شکار ہوتا جارہا ہے‘ ہمیں اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے ٹی وی ڈرامے کے معیار پر خصوصی توجہ دینا ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں میرا کا کہناتھا کہ ہم نے بھارتی فلموں کا سحر تو ختم کردیا جس کے بعد لوگوں نے پاکستانی ڈرامے دیکھنا شروع کر دیئے تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارا ٹی وی ڈرامہ یکسانیت کا شکار ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ترکی اور سپینش ڈراموں نے اپنی بہترین پروڈکشن کی وجہ سے جگہ بنالی اور انہیں بہت شوق سے دیکھا جارہا ہے جو لوگ ان ڈراموں کی مخالفت کررہے ہیں وہ ان سے خوف زدہ دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -