مینا بازار اور گھنٹہ گھر کے دکانداروں کا احتجاجی مظاہرہ
پشاور(سٹی رپورٹر)شہرکے معروف مینابازاراورگھنٹہ گھرکے تاجروں نے ہیری ٹریج ٹریل منصوبے کے پیش نظرتحصیل گورگٹھری سے گھنٹہ گھرچوک تک راستے کوٹریفک کیلئے بندکرنے کیخلاف گھنٹہ گھربازارچوک میں زبردست احتجاج کیااحتجاج کے دوران مذکورہ بازارکے دکانداروں اورشہریوں نے ضلعی انتظامیہ کیخلاف شدیدنعرے بازی کی اورصوبائی وزیراعلیٰ اوردیگرمتعلقہ اعلیٰ حکام سے تحصیل گورگٹھری سے گھنٹہ گھرچوک تک کاراستہ عام ٹریفک کیلئے کھولنے کامطالبہ کیامظاہرے کی قیادت مینابازارکے صدرصیام الحق اوردیگرکررہے تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ مذکورہ منصوبے کے باعث سڑک کی بندش سے تاجروں کاکاروباربری طرح متاثرہوکررہ گیاہے اوریہ کہ دوردرازعلاقوں اوراضلاع سے پہلے جوگاہگ آتے تھے اب وہ سڑک کی بندش کی وجہ سے نہیں آتے جسکی وجہ سے روزگارٹھپ ہوکررہ گیاہے انکاکہناتھاکہ ضلعی انتظامیہ فوری طورپرتحصیل گورگٹھری سے گھنٹہ گھرچوک تک سڑک کوٹریفک کیلئے کھول کردکانداروں کادیرینہ مسئلہ حل کریں انہوں نے خبردارکیاکہ اگرمذکورہ سڑک کوفوری طورپرنہیں کھولاگیاتواحتجاج میں شدت لائیں گے ۔