نستہ میں بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا ، ملزم فرار
چارسدہ (بیو رو رپورٹ)نستہ میں بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا ۔ ملزم فرار ۔ تفصیلات کے مطابق نستہ میں مبینہ ملزم حالق داد ولد دولت خان نے گھریلو ناچاقی پر اپنے والد دولت خان ولد ششتی گل پر اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔