مولانا کمال شاہ جے یوآئی تحصیل تنگی کے امیر منتخب

مولانا کمال شاہ جے یوآئی تحصیل تنگی کے امیر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیو رو رپورٹ) مولانا کمال شاہ جے یوآئی تحصیل تنگی کے امیر جبکہ اسفندیار باچا جنرل سیکرٹری منتخب ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام تحصیل تنگی کے 944عمومی اراکین کا انتخابی اجلاس زیر صدارت مولانا کمال شاہ منعقد ہوا۔ انتخابی اجلاس کی نگرانی جے یوآئی کے ضلعی ناظم انتخابات حاجی دانشمند اور صوبائی معاون مولانا امانت شاہ نے کی ۔ اجلاس میں مولانا کمال شاہ کو بلا مقابلہ آئندہ سیشن کیلئے جے یوآئی تحصیل تنگی کا امیر منتخب کیا گیا جبکہ جنرل سیکرٹری کے انتخابات میں اسفندیار باچا نے کامیابی حاصل کی ۔