پبی ،اضاخیل میں لڑکے سے بدفعلی کا ملزم گرفتار

پبی ،اضاخیل میں لڑکے سے بدفعلی کا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی ( نما ئندہ پاکستان)اضاخیل خٹ کلی میں 07 سالہ لڑکے کیساتھ زیادتی کرنے والا ملزم 24 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار۔ملزم کا اعتراف جرم۔مزید تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاکبر علی ولد سید علی ساکن خٹ کلے آکر رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میں غاری پر محنت مزدوری کی خاطر گھر سے باہر تھا۔گھر آکرمعلوم ہوا کہ پڑوسی نے میرے07 سالے بیٹے شایان کیساتھ زبردستی بدفعلی کی ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (R)منصور امان نے سیدالامینSHOاضاخیل اوراعجاز خانASI پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کا رلاتے ہوئے ملزم امین الرحمن ولد ہدایت الرحمن عرف مُلاگے کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے گھناونے جرم کا اعتراف کر لیا۔جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔