موبائل ایسوسی ایشن ضلع مردان کاقیام،گل جی صدر منتخب
مردان ( بیورورپورٹ ) موبائل ایسوسی ایشن ضلع مردان کاقیام عمل میں لایاگیا جس کے لئے گل جی کو ضلعی صدرجبکہ عارف خان جنرل سیکرٹری منتخب کرلیاگیا دونوں کا انتخاب بلامقابلہ عمل میں لایاگیا نومنتخب عہدیداروں کاتعلق مرکزی تنظیم تاجران احسان باچہ گروپ سے ہے اس موقع پر نومنتخب صدر گل جی اور جنرل سیکرٹری عارف خان نے اس عزم کا اظہار کیاہے کہ وہ موبائل سے وابستہ تاجروں کی خدمت اور مسائل کے حل کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریں گے ۔