جعلی اکاؤنٹس کیس،زرداری اور فریال سمیت 24ملزم 8اپریل کو طلب ،نوٹس جاری

جعلی اکاؤنٹس کیس،زرداری اور فریال سمیت 24ملزم 8اپریل کو طلب ،نوٹس جاری

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکا ؤ نٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت 24ملزمان کو 8اپریل کو طلب کر لیا ۔جعلی بینک اکا ؤ نٹس کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل ہونے کے بعد احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے مقدمے میں نامزد ملزمان کو طلبی کے نوٹسز بھجوا دیئے۔سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور، حسین لوائی اور انور مجید کو 8 اپریل کو عدالت میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ احتساب عدالت نمر مجید، کمال مجید سمیت مجموعی طور پر 24 ملزمان کی طلبی کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔

مزید : کراچی صفحہ آخر