او آئی سی ہنگامی اجلاس میں نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم کی شرکت

او آئی سی ہنگامی اجلاس میں نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم کی شرکت

قاہرہ (این این آئی)نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز ترکی میں مسلم ممالک کی تنظیم او آئی سی کے بائیس مارچ کو ہونیوالے ایمرجنسی سیشن میں شریک ہونے کیلئے ترکی پہنچ گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی پہنچنے پر انہوں نے کہا کہ وہ ترکی میں قیام کے دوران اپنی تعزیت ترک عوام تک پہنچائیں گے۔ تنظیم برائے اسلامک تعاون کا یہ خصوصی اجلاس کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر کیے جانے والے دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں طلب کیا گیا ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر