تحصیل باڑہ ،بارودی سرنگ کا دھماکہ،دو ایف سی اہلکار زخمی

تحصیل باڑہ ،بارودی سرنگ کا دھماکہ،دو ایف سی اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ (نمائندہ پاکستان)تحصیل باڑہ کے علاقہ گور گورے میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ۔دو ایف سی اہلکار زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ گور گورے میں زیر زمین چھپے مائنز کوبم ڈسپوزل سکواڈ کے دو اہلکار نائیک سعید اللہ اور دوسرے کا نام معلوم نہ ہوسکا سرچ کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی ٹانگ نصب شدہ مائن سے ٹکرا پھٹنے سے دونوں اہلکار زخمی ہوئے۔واقعے کے بعد مقامی لوگوں نے ریسکیو کر کے دونوں اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کئے۔مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ بم ڈسپوزل سکواڈ نے مائن صفائی کے دوران 100سے زائد بم نکال کر ناکارہ بنا دئے ہیں۔واضح رہے کہ سیسواکی کے علاقے میں زیر زمین مائنزکی صفائی علاقائی عوام کے مطالبے پر کیا گیا ہے جس پر علاقائی لوگوں نے بم ڈسپوزل سکواڈ کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔