بلاول بھٹو کا ڈاکٹر فریحہ انور کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

بلاول بھٹو کا ڈاکٹر فریحہ انور کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی خاتون رہنما ڈاکٹر فریحہ انور کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ڈاکٹرفریحہ انور کی وفات پارٹی کے لیئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔پارٹی و قوم کے لیئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔دعا ہے، اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔