آرمی چیف کابی ڈی ایس ممبر عنایت اللہ کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

آرمی چیف کابی ڈی ایس ممبر عنایت اللہ کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

راولپنڈی(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ممبر عنایت اللہ کیلیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔آرمی چیف کی جانب سے بی ڈی ایس کے رکن کے لیے انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے بڑی قربانی کے اعتراف میں اس انعامی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔2015 میں تمغہ شجاعت حاصل کرنے والے عنایت اللہ ٹائیگر ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے بی ڈی ایس یونٹ کا حصہ ہیں، انہوں نے تین سو بموں، پانچ خود کش جیکٹوں اور دھماکے سے بھری تین گاڑیوں کو ناکارہ بنا یا جس کے دوران وہ متعدد بار زخمی بھی ہوئے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر