حکومت نیشنل ایکشن پلان پر وزیر اعظم کی موجودگی میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے :خورشید شاہ

حکومت نیشنل ایکشن پلان پر وزیر اعظم کی موجودگی میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے ...

اسلام آباد(آئی این پی ) پیپلز پارٹی کے رہنماخورشید شاہ نے نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بریفنگ دفتر خارجہ کے بجائے پارلیمنٹ میں دی جائے،دفتر خارجہ میں بریفنگ رکھی گئی تاکہ عمران خان کی عدم شرکت کا ایشونہ بنے، عمران خان کی پہلے دن سے یہی سوچ ہے کہ انہیں پارلیمنٹ کی ضرورت نہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ بریفنگ دفتر خارجہ کے بجائے پارلیمنٹ میں دی جائے، عمران خان پارلیمنٹ کی بالا دستی ماننے کو تیار نہیں، سمجھ نہیں آتی عمران خان پارلیمنٹ سے بھاگتے کیوں ہیں، دفتر خارجہ میں بریفنگ رکھی گئی تاکہ عمران خان کی عدم شرکت کا ایشونہ بنے۔خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ میں آنا نہیں چاہتے، پارلیمنٹ میں بریفنگ ہوگی تو عمران خان کو آنا پڑے گا، نیشنل ایکشن پلان پرحکومت پوری پارلیمنٹ کواعتماد میں لے، عمران خان کی پہلے دن سے یہی سوچ ہے کہ انہیں پارلیمنٹ کی ضرورت نہیں۔

مزید : کراچی صفحہ آخر