یوم پاکستان ، بحریہ ٹاؤن آئیفل ٹاور کراچی پر آتش بازی کا مظاہرہ ہو گا

یوم پاکستان ، بحریہ ٹاؤن آئیفل ٹاور کراچی پر آتش بازی کا مظاہرہ ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی یوم پاکستان کو انتہائی جوش جذبہ سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یومِ پاکستان پر بحریہ ٹاؤن آئیفل ٹاور کراچی میں اپنی روایت کے مطابق اس سال بھی زبردست آتش باری کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا ۔قراردادِ پاکستان کے 79 سال پورے ہونے پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ۔بحریہ ٹاؤن کراچی کے رہائشی اور دیگر علاقوں سے عوام الناس کی بھرپور شرکت متوقع ہے ۔جس کے سلسلے میں خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شرکاء یومِ پاکستان کے جشن کو بھرپور طریقے سے منا سکیں ۔قومی اور معاشرتی تہواروں کے موقع پرایسی شاندار تقریبات کا انعقاد بحریہ ٹاؤن کی روایت ہے۔
آتش بازی