یوم پاکستان پر صدر اور وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام

یوم پاکستان پر صدر اور وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام
یوم پاکستان پر صدر اور وزیراعظم کا قوم کے نام پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوم پاکستان پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر پاکستان عارف علوی نے کہا کہ ہم آج بانیان پاکستان کی قربانیوں اور جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج کے دن مسلمانان ہند نے اپنی منزل کا تعین کیا۔
قوم کے نام پیغام میں صدر پاکستان عارف علوی نے کہاکہ 23مارچ وہ تاریخی دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں نے متحد ہونے کا فیصلہ کیا، قوم نے غیر معمولی حالات میں ہمیشہ استقامت کا مظاہرہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف مثالی کامیابیاں حاصل کیں، ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے ہمیں مزید محنت درکار ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ا?ج کے دن مسلمانان ہند نے اپنی منزل کا تعین کیا، قیام پاکستان کی صورت میں عوام کو حقوق اور مذہبی آزادی ملی، آج کے دن ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو ہرگز نہیں بھولنا چاہیے جو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا 23مارچ ہماری ملی تاریخ کا عظیم دن ہے، آج کا پاکستان نیا پاکستان ہے، ہم پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ قیام پاکستان کی صورت میں عوام کو اپنے حقوق اور مذہبی آزادی ملی، ہم اپنے ہمسایہ ممالک سے برابری کی سطح پر امن اور دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں، ہماری امن کی خواہش کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے، ہم اپنے دفاع کی خاطر ہر قدم اٹھانے کا حق رکھتے ہیں اور پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکےعوام کے حق خود ارادیت کی سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت ہر فورم پر جاری رکھی جائےگی۔