یوم پاکستان کے موقع پر سعودی قیادت کی مبارکباد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوم پاکستان کے موقع پر سعودی عرب کی قیادت کی جانب سے مبارکباد کا پیغام دیا گیا ہے۔
سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد نے صدر عارف علوی کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔اپنے پیغام میں سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان کی ترقی اور خوش حالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
واضح رہے کہ یوم پاکستان کی مرکزی پریڈ کی تقریب میں اسلام آباد میں جاری ہے جس میں سعودی عرب کا خصوصی دستہ شرکت کر رہا ہے ۔