یوم پاکستان کی شاندار تقریب،ایئر چیف مارشل مجاہد انور کاایف 16 طیارہ اڑا کر شاندار فلائی پاسٹ

یوم پاکستان کی شاندار تقریب،ایئر چیف مارشل مجاہد انور کاایف 16 طیارہ اڑا کر ...
یوم پاکستان کی شاندار تقریب،ایئر چیف مارشل مجاہد انور کاایف 16 طیارہ اڑا کر شاندار فلائی پاسٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوم پاکستان کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ جاری ہے جس میں پاک فضائیہ ،چین،ترکی کے طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا،فلائی پاسٹ میں جے ایف 17،ایف 16،میراج اورایف 7 پی طیاروں نے شرکت کی،ایئرچیف مارشل مجاہدانورنے ایف 16 میں فلائی پاسٹ کی قیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج قومی جوش و جذبے سے یوم پاکستان منایا جارہا ہے، اس حوالے سے ملک بھر میں تقریبات کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا جبکہ اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ جاری ہے۔ جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئرچیف مجاہد انور خان اور ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور دیگر اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات شریک ہیں۔

یوم پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد ہیں جبکہ آذر بائیجان کے وزیر دفاع، بحرین کی فوج کے سربراہ، سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی تقریب میں شریک ہیں۔

یوم پائی کی مرکزی تقریب میں پاک فضائیہ ،چین،ترکی کے طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔فلائی پاسٹ میں جے ایف 17،ایف 16،میراج اورایف 7 پی طیاروں نے شرکت کی،ایئرچیف مارشل مجاہدانورنے ایف 16 میں فلائی پاسٹ کی قیادت کی۔