سندھ حکومت کا موٹر وہیکل آرڈیننس میں تبدیلی کا فیصلہ

سندھ حکومت کا موٹر وہیکل آرڈیننس میں تبدیلی کا فیصلہ
سندھ حکومت کا موٹر وہیکل آرڈیننس میں تبدیلی کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت سندھ نے موٹر وہیکل آرڈیننس میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔ ایئرپورٹ کی حدود میں آن لائن ٹیکسی سروس پر لگائی گئی داخلے کی پابندی بھی ہٹا دی گئی۔
مسافروں کو ایئر پورٹ لانے اور لے جانے کی سہولت فراہم کرنے کیلئے کریم انتظامیہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور حکومت سندھ سے بات چیت کی۔
کریم کی سروس کو قوائد کے مطابق چلانے کیلئے کریم کے سی ای او جنید اقبال کی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ سے ملاقات ہوئی۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ سندھ وہیکل آرڈیننس میں ترامیم کا فیصلہ 3 ماہ قبل کیا گیا تھا۔ جسے اب حتمی شکل دی جارہی ہے۔ جس کے بعد آن لائن ٹیکسی سروس کو ریگیولیٹ کیا جا سکے گا۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سندھ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی جو احکامات دیتی ہے ہم اس پر عمل کرتے ہیں۔ ایئر پورٹ کے اطراف سول ایوی ایشن کا لگایا گیا انتباہ کا نوٹس بھی ہٹا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل 20 مارچ کو کراچی ائر پورٹ پر آن لائن ٹیکسی سروس کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔