کراچی میں غیرقانونی تجاوزات پر سپریم کورٹ کا سندھ حکومت کو نوٹس ،اداروں کے سربراہان رپورٹ سمیت طلب

کراچی میں غیرقانونی تجاوزات پر سپریم کورٹ کا سندھ حکومت کو نوٹس ،اداروں کے ...
کراچی میں غیرقانونی تجاوزات پر سپریم کورٹ کا سندھ حکومت کو نوٹس ،اداروں کے سربراہان رپورٹ سمیت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں غیرقانونی تجاوزات پر سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو نوٹس بھیج دیا،غیرقانونی تجاوزات سے متعلق سماعت منگل کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہو گی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میں غیرقانونی تجاوزات پر سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو نوٹس بھیج دیا،غیرقانونی تجاوزات سے متعلق سماعت منگل کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہو گی ۔جسٹس گلزاراحمد اور جسٹس منیب اختر درخواست پر سماعت کرینگے،عدالت نے اداروں کو سربراہان کو رپورٹ کیساتھ منگل کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سندھ حکومت سے کراچی 1950 کے بعد کا اصل ماسٹرپلان طلب کر رکھا ہے ،سپریم کورٹ نے کراچی کی تباہی پر سندھ حکومت کو کابینہ اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا،عدالت نے غیرقانونی تجاوزات ،پارکس ،شادی ہالز ،گلوبل مارکی سے متعلق حکم پر عملدار آمد رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے ایس بی سی اے ،کے ڈی اے ،کے ایم سی ،کنٹونمنٹ اور دیگر اداروں سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔