دولہا کا بہترین دوست لاکھوں روپے ہڑپ کرگیا، شادی کا جشن منانے کے خواب خواب ہی رہ گئے

دولہا کا بہترین دوست لاکھوں روپے ہڑپ کرگیا، شادی کا جشن منانے کے خواب خواب ہی ...
دولہا کا بہترین دوست لاکھوں روپے ہڑپ کرگیا، شادی کا جشن منانے کے خواب خواب ہی رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نوسربازی تو کسی کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے لیکن امریکہ میں ایک دولہا کے ساتھ اس کا انتہائی قریبی دوست ہی ایسا ہاتھ کر گیا کہ اسے اپنی شادی ہی منسوخ کرنی پڑ گئی۔ دی مرر کے مطابق امریکی شہری لاس ویگاس کے بین ونکپ نامی اس نوجوان کی چند روز بعد ہی شادی ہونے والی تھی۔ اس نے شادی کے انتظامات کے لیے اپنے بہترین دوست کو 8ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 14لاکھ 75ہزار روپے)کی رقم دی لیکن اس کا وہ دوست تمام رقم ہڑپ کر گیا جس کے بعد بین کے پاس شادی منسوخ کرنے کے سوا کوئی راستہ نہ بچا۔
رپورٹ کے مطابق بین کا وہ دوست ہی اس کا شہ بالا بھی بننے والا تھا۔ 28سالہ بین کا کہنا تھا کہ ”اپنے دوست کو رقم دینے کے چند دن بعد میں نے اس سے انتظامات کے بارے میں پوچھا تو اس نے جواب دیا کہ کوئی انتظام نہیں ہوا اور رقم بھی میں نے خرچ کر لی ہے۔ اس کا یہ جواب سن کر میں سکتے میں آ گیا۔ مجھے اپنے کانوں پر یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ میں کیا سن رہا ہوں۔ مجھے اپنے اس دوست پر بہت اعتماد تھا، میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ میری زندگی کے سب سے اہم دن کو نظرانداز کرتے ہوئے میری رقم اپنی ادنیٰ سی ضروریات پر خرچ کر لے گا اور مجھے بتائے گا بھی نہیں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -