مہاتیر محمد کو پاکستان کا پرچم پیش کیا گیا تو انہوں نے عقیدت کا ایسا مظاہرہ کردیا کہ آپ کو بھی فخر ہوگا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کو جب پاکستان کا سبز ہلالی پرچم پیش کیا گیا تو انہوں نے عقیدت کے ساتھ اسے آنکھوں کے ساتھ لگا کر پاکستان کے ساتھ بے لوث محبت کا ثبوت دے دیا۔
ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد 3روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے یوم پاکستان کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی کے ہمراہ یوم پاکستان کی پوری پریڈ دیکھی جبکہ جے ایف 17 تھنڈر طیارے کا بھی جائزہ لیا۔
تقریب کے دوران معزز مہمان کوپاک فوج کے جوانوں کی جانب سے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم پیش کیا گیا تو انہوں نے عقیدت کے ساتھ پاکستان کے پرچم کو چوما اور آنکھوں سے لگالیا۔ مہاتیر محمد کی پاکستان کے ساتھ بے لوث محبت کے اس انداز کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے۔