یوم پاکستان کا تقاضا ہے کہ انتہاپسندی اور دہشتگردی کی نرسریوں نیست و نابود کیا جائے:سید نیر حسین بخاری

یوم پاکستان کا تقاضا ہے کہ انتہاپسندی اور دہشتگردی کی نرسریوں نیست و نابود ...
یوم پاکستان کا تقاضا ہے کہ انتہاپسندی اور دہشتگردی کی نرسریوں نیست و نابود کیا جائے:سید نیر حسین بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ یوم پاکستان اس بات کا تقاضا کر رہا ہے کہ انتہاپسندی اور دہشتگردی کی نرسریوں نیست و نابود کیا جائے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیئرمین سینیٹ سید نیر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علیؒ جناح نے یہ ملک انسانوں کی آزادی کے لئے بنایا تھا،اُن کے لئے نہیں جو بانی پاکستان کے فلسفے کو ماننے سے انکار کرکے مذہب کی آڑ میں قوم پر اپنی مرضی مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کو جمہوری ، فلاحی، پرامن، ترقی پسند اور خوشحال بنانے کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ کی بالا دستی چاہتے ہیں جس سے غیرضروری سوچ کا خاتمہ ممکن ہے۔