ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  



برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج روز گار کے اوپر خاص توجہ کی ضرورت ہے لاپرواہی کریں گے تو ایک اچھا وقت ہاتھوں سے نکل جائے گا اس لئے رسک لے سکتے ہیں اگر دن بدلنے ہیں تو۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ایک مسئلے میں پھنسے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور کسی جانب سے حل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ آپ بس حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد کریں اللہ مہربانی ضرور فرمائیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ ان دنوں جس چیز کی تمنا کر رہے ہیں اس مقصد کو حاصل کرنا ابھی مشکل ہے اس لئے ضد چھوڑ کر جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں ابھی وقت مناسب نہیں ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپ اپنے سارے معاملات اپنے اللہ پر چھوڑ دیں اور بالکل بھی پریشان نہ ہوں مالک نے چاہا تووہ آپ کو ان مسائل سے ضرور نکال دے گا۔ آج اپنے کام سے کام رکھیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ایک اہم ذمہ داری پڑنے کا امکان ہے آپ کو بڑے محتاط انداز سے چلنا ہوگا اور کوشش کرنی ہے کہ کوئی غلطی نہ ہو۔ خاص طور پر اپنے نفس کو اپنے قابو میں ضرور رکھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اس وقت ایک آفر ملنے کا امکان ہے آپ کے لئے اچھا موقع ہے قدم اٹھانے کا اپنے مستقبل کے حوالے سے آپ رسک لے سکتے ہیں اور حالات میں بہتری لا سکتے ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کی ذرا سی توجہ آپ کے روز گار کو بحکم اللہ چار چاند لگا سکتی ہے۔ اس لئے فضول کاموں کو چھوڑ کر صرف اپنے روز گار پر توجہ دیں۔ امید ہے کہ آپ کے دن بدل جائیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج کا دن آپ کی اپنی نظر اتارنے اور صدقہ دینے کے لئے بے حد ضروری پیغام دے رہا ہے۔ آپ کسی قسم کے اثرات کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔ کچھ دن سنبھل کر چلیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

دل ایک مرتبہ پھر بے قابو ہو رہا ہے۔ اور آپ کو غلط مشورے دے کر کسی مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ توبہ کریں اور اپنے مقام کو چھوڑ دیں جتنی جلدی ہو سکتا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ دوہری شخصیت کے حصار میں اس وقت اور آپ کو وہ کسی بڑے نقصان سے دو چار کر سکتا ہے۔ محتاط انداز سے اس سے دور ہو جائیں چند دن نہایت ہوشیار رہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں جس مشکل میں ہیں اللہ پاک اس سے ضرور نکالیں گے۔ صرف (اللہ) دن میں ایک ہزار مرتبہ ضرور پڑھ لیا کریں۔ سب اچھا ہی ہوگا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج کا دن اچھا اور آپ کے مسئلے حل ہونے کے حساب سے آسانیاں دے گا اللہ نے چاہا تو آپ کی ہر مشکل حل ہو گی۔ اور ضرورت کے تحت رقم کا حصول بھی آسان ہوگا۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم