پی آئی اے کے فضائی میزبان میں کرونا وائرس کی تشخیص، کن کن فلائٹس پر سفر کرچکا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پی آئی اے کے فضائی میزبان میں کرونا وائرس کی تشخیص، کن کن فلائٹس پر سفر کرچکا ...
پی آئی اے کے فضائی میزبان میں کرونا وائرس کی تشخیص، کن کن فلائٹس پر سفر کرچکا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ایک فضائی میزبان میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوگئی ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ 22 سال کے فضائی میزبان کو کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔متاثرہ فضائی میزبان نے 3 روز پہلے اوسلو سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 772 پر سفر کیا تھا۔فضائی میزبان نے اسلام آباد سے جدہ کی پرواز میں بھی ڈیوٹی کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان کا ٹیسٹ مثبت آنے پر پی آئی اے انتظامیہ نے فلائٹ پر موجود عملے کو سیلف آئسولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاز کے کپتان کو بھی قرنطینہ کیا جائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد