ٍٍٍ آج کا دن یاد دلاتا ہے کہ پاکستانی ہر خواب کی تعبیر حاصل کرنے کی صلاحیت اور عزم رکھتے ہیں ، صدر (ن) لیگ شہبازشریف کا یوم پاکستان پرپیغام

ٍٍٍ آج کا دن یاد دلاتا ہے کہ پاکستانی ہر خواب کی تعبیر حاصل کرنے کی صلاحیت اور ...
ٍٍٍ آج کا دن یاد دلاتا ہے کہ پاکستانی ہر خواب کی تعبیر حاصل کرنے کی صلاحیت اور عزم رکھتے ہیں ، صدر (ن) لیگ شہبازشریف کا یوم پاکستان پرپیغام

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن یاد دلاتا ہے کہ پاکستانی ہر خواب کی تعبیر حاصل کرنے کی صلاحیت اور عزم رکھتے ہیں قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور مشاہیر پاکستان، شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں قیام پاکستان کی جدوجہد میں عظیم قربانیاں دینے والے تمام گمنام شہیدوں، غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جدوجہد پاکستان میں حالات وواقعات کے جبر کی بھینٹ چڑھ جانے والی ماوں، بہنوں، بیٹیوں کو بھول نہیں سکتے آج ہم تاریخ کے ایک اور دوراہے پر کھڑے ہیں آج ہمیں ایک بار پھر تحریک پاکستان جیسے جذبے، واضح سوچ اور عمل کی ضرورت ہے کورونا کی صورتحال متقاضی ہے کہ آج ہم تحریک پاکستان کے جذبے کا مظاہرہ کریں کورونا کی وجہ سے اس سال یوم پاکستان نہیں منارہے انشااللہ کورونا پر قابو پانے کے بعد آئندہ سال اور بھی زیادہ جوش وجذبے سے یہ دن منائیں گے آج پھر ملک کو عظیم اتحاد، ایثار، قربانی اور مثالی نظم وضبط کا مظاہرہ کرنا ہوگا قیام پاکستان کے عظیم مقاصد کے حصول کے لئے معاشی آزادی وخودمختاری لازمی تقاضا ہے حالات کا چیلنج ہماری قوم نے ہمیشہ نہ صرف قبول کیا بلکہ اس میں سرخرو بھی ہوئی یوم پاکستان کا پیغام ہے کہ صحیح اور مخلص قیادت میسر آجائے تو یہ قوم ہر ہدف حاصل کرسکتی ہے اللہ تعالی شہداکے درجات بلند فرمائے اورپسماندگان کو اجرعظیم اور صبر جمیل دے۔

مزید : قومی