ملک بھر میں شب معراج النبی ﷺ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

ملک بھر میں شب معراج النبی ﷺ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے
ملک بھر میں شب معراج النبی ﷺ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں شب معراج النبی ﷺ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے،محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے معراج النبی ﷺ کے اجتماعات پر پابندی کے بعد لوگ گھروں میں اللہ پاک کی عبادت کر رہے ہیں ، کورونا سے بچاو¿ کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شب معراج النبی ﷺ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظرمحکمہ اوقاف پنجاب نے معراج النبی ﷺ کے اجتماعات پر پابندی کی وجہ سے شہری معراج النبی ﷺ پر گھروں میں عبادات میں مشغول ہیں۔ شب معراج پر شہری اللہ کے حضور سربسجود ہوکر گناہوں کی معافی طلب کررہے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے نجات کے لئے توبہ و استغفاربھی کر رہے ہیں۔

مزید : قومی /روشن کرنیں