مفتی نعیم میں کرونا وائرس کی خبروں پر جامعہ بنوریہ کے ترجمان کا موقف بھی آگیا

مفتی نعیم میں کرونا وائرس کی خبروں پر جامعہ بنوریہ کے ترجمان کا موقف بھی آگیا
مفتی نعیم میں کرونا وائرس کی خبروں پر جامعہ بنوریہ کے ترجمان کا موقف بھی آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ جامعہ بنوریہ العالمیہ کے مہتمم مفتی نعیم میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے تاہم اب ان افواہوں کی تردید سامنے آگئی ہے۔
ترجمان جامعہ بنوریہ العامیہ سائٹ ٹاﺅن کراچی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مفتی نعیم میں کرونا وائرس کی خبریں بے بنیاد ہیں ، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں ۔ انہیں عارضہ قلب کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہ صحتیاب ہو کر گھر واپس آچکے ہیں۔


خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی نعیم کو کار میں سہارا دے کر بٹھایا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے یہ دعویٰ کرنا شروع کردیا کہ مفتی نعیم نے عمرہ سے آنے والے زائرین سے ملاقاتیں کی تھیں جبکہ کچھ لوگوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مہتمم جامعہ بنوریہ نے مردان کے کچھ لوگوں سے ملے تھے جس کے باعث انہیں کرونا وائرس ہوا ہے۔