کرونا وائرس،سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی دور کرنے کیلئے کال ان انٹرویوز کا سلسلہ شروع

  کرونا وائرس،سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی دور کرنے کیلئے کال ان ...

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک سے انڈسٹریل اسٹیٹ کے بورڈ آف منیجمنٹ کے ممبران نے بھی ملاقات کی۔ڈاکٹر اختر ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائرس کی وباء کی لپیٹ میں ہے،اس وبا پر قابو پانے کے لیے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو کردار ادا کرنا ہو گا، اہل ثروت اور صنعتکاروزیر اعلی عثمان بزدار کی طرف سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی امداد کے (بقیہ نمبر33صفحہ10پر)

لیے قائم کردہ فنڈز میں عطیات جمع کرائیں،وزیر توانائی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ورکرز ویلفئیر کمپلیکس میں قائم قرنطینہ میں صفائی کے مربوط انتظامات کئے ہیں، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی طرف سے سڑکوں کو روزانہ جراثیم کش پانی سے دھویا جاتا ہے، میونسپل ویسٹ کو محفوظ شاپرز میں ڈال کر میڈیکل ویسٹ تلف کرنیوالی نجی کمپنی کے حوالے کیا جاتاہے جوویسٹ کو انسنی ریٹر کے ذریعے تلف کر دیتی ہے،وزیر توانائی نے کہا کہ قرنطینہ کے سیوریج کا پانی بھی انڈسٹریل اسٹیٹ کی سیوریج لائن میں نہیں چھوڑا جارہا، سیوریج کے پانی کے لیے قرنطینہ میں سیپٹک ٹینک تعمیر کئے گئے ہیں، ان ٹینک میں سیوریج کا پانی پراسس ہو جاتا ہے، زائرین کی بسوں کو بھی کلورین ملے پانی کے جراثیم کش محلول سے دھویا گیا،ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ باہمی سماجی فاصلے بڑھا کر کورونا وائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے،تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کورونا وائرس سے بچاوبارے عوام میں آگاہی کے لیے کردار ادا کریں۔وزیرتوانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک سے گزشتہ روز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے) ملتان کے صدر ڈاکٹر مسعود ہراج کی قیادت میں عہدیداران کے وفد سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ حکومت پنجاب کورونا وائرس سے نمٹنے کے پر عزم ہے،حکومت نے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی دور کرنے کے لیے کال ان انٹرویو کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، حکومت پنجاب نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یو نیورسٹی میں ٹیلی میڈسن کا شعبہ قائم کر دیا ہے، شہری سکائپ اور واٹس ایپ پر علاج معالجہ کے لیے ٹیلی میڈیسن کے شعبہ سے صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک آن لائن رابطہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری کورونا وائرس پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر ہسپتالوں میں رش کرنے سے گریز کریں اور ٹیلی میڈیسن کی سہولت کا فائدہ اٹھائیں،ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر 1 ہزار وینٹی لیٹرزخریدے جارہے ہیں، کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر فرنٹ لائن فورس کی حیثیت رکھتے ہیں۔پی ایم اے اور وائی ڈی اے اس مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے ہوکر وطن اور انسانیت سے محبت کا ثبوت دے، پی ایم اے کے عہدیداروں نے کہا کہ ڈکٹرز ملتان کے قرنطینہ میں رضاکارانہ طور پر خدمات سر انجام دینے کے لیے تیار ہیں، پی ایم اے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کے سنگ ہے،پی ایم اے عوام میں کورونا وائرس سے بچاو بارے آگاہی مہم بھی چلائے گی۔ صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک سے مختلف مسالک کے علماء کرام کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری، ممبر صوبائی اسمبلی سلیم لابر،کمشنر ملتان ڈویژن شان الحق، ڈپٹی کمشنر عامر خٹک،سی پی او ملتان زبیر دریشک بھی موجود تھے۔ملاقات میں کرونا وبا ء سے حفاظتی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ علماء کرام کرونا وائرس ے بچاؤ بارے آگاہی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔کرونا کے خطرات کے پیش نظر شب معراج پر اجتما عات سے اجتناب کریں۔ڈپٹی کمشنر ملتان کی سربراہی میں مخیر حضرات پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی جارہی ہے جو لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مند افراد میں راشن تقسیم کرے گی۔اہل ثروت اور صنعتکار وزیراعلی کی جانب سے کرونا متاثرین کیلئے قائم کردہ فنڈز میں عطیات جمع کروائیں۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر کرونا وبا سے بچاؤ بارے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

اختر ملک

مزید : ملتان صفحہ آخر