قوم متحد ہوکر کرونا چیلنج سے نمٹ لے گی‘ ڈاکٹر اطہر محبوب

قوم متحد ہوکر کرونا چیلنج سے نمٹ لے گی‘ ڈاکٹر اطہر محبوب

  



بہاول پور (بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کہا کہ یوم قراردادِ پاکستان ہمیں برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کے عظیم صمیم اور جہدِ مسلسل کی یاد دلاتا ہے۔ اس دن مسلمانانِ ہند میں قائدا عظم محمد علی جناح کی(بقیہ نمبر34صفحہ10پر)

ولولہ انگیز قیادت میں اپنے لیے ایک الگ خطہ ارضی کے حصول کے لیے اپنی جہد وجہد کا اعلان کیا اور قرار داد پاکستان منظور کی گئی۔ بے مثال قیادت اور ایمان، اتحاد ویقین محکم کے اُصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہمارے آباؤ اجداد نے فقط سات برس کے عرصے میں دنیا کے نقشے کو بدل کر رکھ دیا۔ پاکستان کی صورت میں ایک نئی اسلامی مملکت معرضِ وجود میں آئی۔ وائس چانسلر نے 23مارچ یوم پاکستان کے موقع پر ایک پیغام میں کہا کہ موجودہ حالات بھی قوم سے اس عظم وحوصلے اور متزلزل جدوجہد کا تقاضا کرتے ہیں۔ آج پاکستان کو بھی دنیا کے دوسرے ملکوں کی طرح کروناوائرس کے مہلک خطرے کا سامنا ہے۔ آج پھر ہمیں اپنے آباء کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عظم ویقین سے اس افتاد کا مقابلہ کرنا ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ انہیں یقین کامل ہے کہ قوم متحد ہو کر اس چلینج سے نمٹ لے گی۔ انہوں نے اساتذہ، طلباء اور والدین سے اپیل کی ہے کہ حکومتی ہدایات کے مطابق اپنے آپ کو آئندہ دو ہفتوں تک گھروں میں محدود کر لیں۔ تمام سماجی سرگرمیوں اور میل جول سے اجتناب کریں، اس وائرس سے بچنے کا یہی واحد طریقہ ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے۔ یونیورسٹی کی ہاسٹل سہولیات حکام کی درخواست پر اُن کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے طلبہ وطالبات سے کہا کہ حوصلے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے والدین اور گردوپیش کے لوگوں کی رہنمائی کریں۔ گھروں میں رہتے ہوئے اپنے عزیزوں، دوستوں اور ہمسایوں کی بھرپور مدد کریں۔ اس دوران اپنی تعلیمی سرگرمیوں سے بھی غافل نہ ہوں۔ یونیورسٹی کے شعبہ جات نے تدریسی نصاب مختلف آن لائن طریقوں سے اِن تک پہنچا دیا ہے۔ اس پر باقاعدگی سے عمل کرتے ہوئے تعلیمی حرج کا ازالہ کریں۔

ڈاکٹر اطہر

مزید : ملتان صفحہ آخر