حب رسول ؐ اور فکر آخرت ہی ہماری کامیابی‘ نجات کا راستہ‘ سید ذیشان اختر

  حب رسول ؐ اور فکر آخرت ہی ہماری کامیابی‘ نجات کا راستہ‘ سید ذیشان اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ اسلام دین(بقیہ نمبر31صفحہ10پر)

فطرت ہے سنت نبوی ؐ کے مطابق صفائی و طہارت کے طریقہ کو اپنا کرہرطرح کے وائرس سے بچاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کا مقابلہ احتیاط و پاکیزگی سے ہی کیاجاسکتا ہے ہمیں انفرادی و اجتماعی طور پر رجوع الی اللہ کی طرف آناچاہیے خوف خدا، حب رسول صلعم اور فکرآخرت ہی ہماری کامیابی و نجات کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا جن حالات سے گزررہی ہے اس میں اہم ایک وائرس کی آمد ہے لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کرونا ہو ایڈز، ڈینگی یا دیگر مہلک امراض سب مغرب کی طرف سے آئے ہیں جو لوگ حرام ونجس غذا کا استعمال کرتے ہیں ان پر وائرس جلدی اثر کرتا ہے اور اب تک اطلاعات کے مطابق ایسے ہی متاثرہ لوگوں سے وائرس دوسروں تک منتقل ہوا اور اب مسلمان ممالک بھی اس سے دوچار ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مغرب کے مادہ پرستانہ نظام نے انسان کو سکون نہیں دیا خود کشیوں کا سب سے زیادہ رجحان مغربی ممالک میں ہے جہاں خواتین کی بے حرمتی کے واقعات سب سے زیادہ ہیں انسان کی فلاح و کامیابی مادی طاقت نہیں روحانی سکون اور فطرت کے مطابق زندگی گزارنے میں ہے ہمیں نمازوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور قرآن و سنہ سے اپنے تعلق کو گہرا و مضبوط کرنا ہوگا۔
ذیشان اختر