کرونا: تمام صوبائی حکومتیں ملکر وبا کا مقابلہ کریں‘ رکن صوبائی اسمبلی شازیہ عابد

کرونا: تمام صوبائی حکومتیں ملکر وبا کا مقابلہ کریں‘ رکن صوبائی اسمبلی ...

  



ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی شازیہ عابد نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد تنقید نہیں ہے(بقیہ نمبر30صفحہ10پر)

اصلاح ہے وہ رہنما پیپلزپارٹی شبلی شب خیز غوری سبطین سرور، فہد بھٹی ڈسٹرکٹ انفارمیشن رسیکرٹری ڈیرہ غازی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہی تھی اس موقع پر شازیہ عابد نے کہا وزیراعظم عمران احمد نیازی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور سمجھائیں اپنے وزرا کو کہ ان حالات میں نفرت کی آگ برساتی زبان کا استعمال ملک و قوم کے نقصان میں ہے وزیراعظم عمران احمد نیازی آپ کسی نہ کسی طرح وزیراعظم تو بن گئے لیکن لیڈر نہ بن سکے لیڈر بننے کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی طرح زاتی مفادات کے بجائے قومی مفادات کو فوقیت دیں کیونکہ حالات بہت سنجیدہ ہیں دنیا کرونا وائرس جیسی خطرناک بیماری کی وجہ سے خوف میں مبتلا ہے لیکن وزیراعظم حسب عادت قوم کو گھبرانا نہیں ہے کے بھاشن دے رہے ہیں

شازیہ عابد

مزید : ملتان صفحہ آخر