ثروت اعجاز قادری کا 5اپریل سے شروع ہونیوالا پنجاب کا تنظیمی دورہ ملتوی

  ثروت اعجاز قادری کا 5اپریل سے شروع ہونیوالا پنجاب کا تنظیمی دورہ ملتوی

  



ملتان (سٹی رپورٹر)کورونا وائرس کے سبب سربراہ سنی تحریک محمد ثروت(بقیہ نمبر29صفحہ10پر)

اعجا ز قادری کا 5اپریل سے شروع ہونے والا پنجاب کا تنظیمی دورہ ملتوی کر دیا گیا۔لاہور،ملتان،راولپنڈی،فیصل آباد،خوشا ب اور حافظ آباد میں منسوخ کئے پروگراموں کی بعد میں نئی تاریخیں مقرر کی جائیں گی۔حکومت ملک کو لاک ڈاؤن کرنے سے قبل ضروری اقدامات کرے،عالمی وباء پر بعض سیاسی عمائدین کی جانب سے سیاست کرنا قابل شرم عمل ہے،پوری انسانیت کے لئے لمحہ فکریہ ہے،جدید ریاستیں بے بس ہو چکی ہیں پاکستانی حکام اور قوم کو اس وباء سے نمٹنے کیلئے سنجیدگی اختیار کرنا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار صوبائی صدر پنجاب ڈاکٹر حافظ محمد شاہد حسین،جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر محمد عمران مصطفی کھوکھر نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعداپنے مشترکہ بیان میں کیا۔رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کو حالات سنگینی کو سمجھتے ہو ئے ماہرین کی رائے اور پارلیمانی و غیر پارلیمانی جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس بلائے۔سنگین صورت حال کے پیش نظرہنگامی بنیادوں پر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،ملک گیر میڈیکل ایمرجنسی لگانے،محلہ سطح کی مساجد و مدارس میں مستحق افراد کیلئے فری دستر خوان لگانے،قرنیطنہ مراکز فوج کی نگرانی میں تحصیل سطح پر بنانے،ملکی و غیر ملکی سفری پالیسی مرتب دینے کی اشد ضرورت ہے۔اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کی گیا کہ 25ہزار سے کم آمدن والے افراد گھریلو بجلی و گیس اور پانی کے بل معاف کرنے چاہئے۔حکومت کوکم آمدنی والے وہ افراد جو کرایوں کے گھروں میں رہتے ہیں ان کے تین ماہ کے کرایہ کا انتظام بھی کرنا چاہئے۔میڈیکل فری کرنا چاہئے متاثرہ خاندانوں کیلئے تین ماہ کومفت راشن دینا چاہئے

ملتوی

مزید : ملتان صفحہ آخر