سرکاری موبائل فون بند رکھنے والے افسروں کیخلاف کارروائی کا حکم

  سرکاری موبائل فون بند رکھنے والے افسروں کیخلاف کارروائی کا حکم

  



رحیم یارخان(بیورورپورٹ) حکومت نے صوبہ بھرکے تمام وفاقی وصوبائی محکموں کوکارکردگی بہتربنانے اورعوام تک رسائی کے لیے سرکاری موبائل فون افسران کوفراہم کیے تھے جس میں ہرضلعی افسرکے پاس مقررکردہ نمبروموبائل فون الاٹ شدہ ہیں لیکن افسران کی جانب (بقیہ نمبر41صفحہ7پر)

سے موبائل فون بندرکھنے کی شکایات میں اضافہ کے بعد حکومت نے سرکاری موبائل فون بندرکھنے والے افسران کے خلاف کارروائی کیلئے کارروائی کاحکم دے دیاہے جبکہ اس سلسلہ میں تمام کمپلینٹ سیل فوری طور پرایکٹویٹ کرنے کاحکم دیاگیاہے اورسرکاری افسران کے موبائل فون بندکی شکایت پرفوری محکمانہ انکوائری کے ساتھ ساتھ نوکری سے برخاستگی کی سزابھی دی جاسکتی ہے اس سلسلہ میں تمام ضلعی حکومتوں کوآگاہ کردیاگیاہے۔

حکم

مزید : ملتان صفحہ آخر