ترنڈہ: سیل پوائنٹس پر آٹا سپلائی بند‘ شہریوں کا احتجاج

  ترنڈہ: سیل پوائنٹس پر آٹا سپلائی بند‘ شہریوں کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی) ترنڈہ محمد پناہ میں آٹے کا بحران شدید ہونے لگا ہے سرکاری سیل پوائنٹس کو آٹا کی فراہمی تاحال معطل موبائل سیل پوائنٹ پر 40 ہزار والی آبادی کیلئے 400 تھیلا اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے سرکاری سیل پوائنٹ شاپس پر آٹا (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

فراہمی بند کرنے کے بعد محکمہ فوڈ اور مل ملکان کی ملی بھگت سے موبائل سیل پوائنٹ پر بھی آٹا کی مقدار 800 سے کم کر کے 400 تھیلا کر دی ہے جبکہ رات کی تاریکی میں آٹا ڈیلروں کو آٹا فراہمی جاری ہے جو آٹا سرکاری سیل پوائنٹس کی بندش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 900 روپے میں 20 کلو کا تھیلا کھلے عام فروخت کر رہے ہیں اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر آٹا اسٹاک کرنے میں لگے ہیں جو بعدازاں منہ مانگے داموں فروخت کیا جائے گا سماجی شخصیات اور شہریوں رانا زاہد ایڈوکیٹ شعیب بادامی رفیع اللہ ایڈوکیٹ سمیع اللہ جام عبدالرافع حاجی نبی بخش و دیگر نے ڈی سی رحیم یار خان علی شہزاد اور ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ شبیر احمد علوی سے سرکاری سیل پوائنس پر آٹا کی وافر مقدار میں فراہمی اور آٹے کی بلیک میں فروخت میں ملوث ڈیلروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
احتجاج