یوفون: گھر میں قیام کے دوران بلاتعطل رابطے کے لئے ماہانہ ڈیٹا آفر متعارف

یوفون: گھر میں قیام کے دوران بلاتعطل رابطے کے لئے ماہانہ ڈیٹا آفر متعارف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (پ ر) پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے لوگوں (بقیہ نمبر44صفحہ10پر)

کی بڑی تعداد اب سماجی فاصلے یقینی بنانے کے لئے گھروں میں مقیم ہے اور گھروں سے ہی دفتری امور کی انجام دہی میں مصروف ہے۔ اس سلسلے میں موثر اور بلاتعطل موبائل رابطوں کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ اس بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر یوفون نے اپنے صارفین کے لئے ایک منفرد اقدام کا اعلان کیا ہے اور لوگوں کی مدد کے لئے سپر انٹرنیٹ پلس کے نام سے ماہانہ آفر متعارف کرادی ہے۔ اس اقدام کی بدولت لوگ ہفتہ وار چارج کرنے کی زحمت سے بچ سکیں گے، مہینہ بھر پوری دنیا سے کنیکٹڈ رہیں گے اور گھر سے ہی دفتری امور سرانجام دے سکیں گے۔ یہ ماہانہ پیکج 499 روپے میں دستیاب ہے جس میں مجموعی طور پر 13GBڈیٹا حاصل ہوگا۔ اس میں 8GBانٹرنیٹ کے ساتھ 5GBڈیٹا پاکستان بھر میں واٹس ایپ کیلئے بھی میسر ہوگا۔ واٹس ایپ آفر کے ذریعے گھر سے کام کرنے والے افراد کو دور دراز علاقوں میں رابطے اور معلومات کے تبادلے میں آسانی ہوگی۔ صارفین اس آفر کو گھر بیٹھے *290# ڈائل کرکے سبسکرائب کرسکتے ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ اس مشکل وقت میں صارفین یوپیسہ کو اپنے موبائل اور فنانشل ٹرانزیکشنز کے لئے بھی باآسانی استعمال کرسکتے ہیں اور وہ بلامعاوضہ بیلنس کا ری چارج، یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی کے ساتھ دوسرے بینک اکاؤنٹس (IBFT) میں فنڈز بھی ٹرانسفر کرسکتے ہیں۔
متعارف