ملکی ترقی‘ خوشحالی کیلئے قوم کا اتحاد وقت کی ضرورت‘ شیخ احسن رشید

  ملکی ترقی‘ خوشحالی کیلئے قوم کا اتحاد وقت کی ضرورت‘ شیخ احسن رشید

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)خطہ کے معروف صنعتکار‘وز واش اورشمع بناسپتی گھی اینڈ کوکنگ آئل بنانے والے ادارے حفیظ گھی اینڈجنرل ملزکے چیف ایگزیکٹو شیخ احسن رشید نے یوم پاکستان کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23مارچ جذبوں کی تعمیر اور خوابوں کی تعبیر کا دن ہے‘ آزادی کا سفر اتنا آسان نہیں ہوتا‘قیام پاکستان کے لئے آگ اور خون کے دریاں سے گزرنا پڑا‘ برصغیر میں بسنے والی مختلف نسلیں (بقیہ نمبر22صفحہ10پر)

‘ مختلف قبیلے اور مختلف فرقے ایک قوم بننے کا فیصلہ نہ کرتے تو پاکستان کا معجزہ کبھی ظہور پذیر نہ ہوپاتا۔علامہ اقبال نے مسلمانان برصغیر کی آزادی اور خود مختار ریاست کا خواب دیکھا جو قائداعظم کی بے مثال قیادت میں شرمندہ تعبیر ہوا‘ ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے آج بھی اسی اتحاد و اتفاق‘ جذبے عزم اور یکجہتی کی ضرورت ہے جس کا مظاہرہ 23مارچ1940ء کو دیکھنے میں آیا‘ کورونا وائر س کے معاملہ پران کاکہناتھاکہاحتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے‘صفائی نصف ایمان ہے‘غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے گریز اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے‘ملک کو عالمی وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے ہمیں حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔ کورونا وائرس اللہ کی طرف سے وارننگ ہے انسان کے بنائے میزائل اور ایٹم بم وائرس کے سامنے بے بس ہوچکے‘ ہمیں اللہ کی ناراضگی دور کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ توبہ استغفار کرنی چاہئے۔

شیخ احسن رشید

مزید : ملتان صفحہ آخر